• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے کشمیریوں سے یکجہتی کو نئے انداز سے ڈیزائن کیا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ ہم نے کشمیریوں سے یکجہتی کو نئے انداز سے ڈیزائن کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازاسلام آباد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاونِ خصوصی معید یوسف کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں کشمیر یوں سے یک جہتی میں ولولہ نہیں تھا، اسی لیے بھارت نے یہ اقدام کیا۔

وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ 5 اگست کو تمام پاکستانی کشمیری پرچم اپنے گھروں پر لہرائیں، ہر پاکستانی اس حوالے سے اپنا حصہ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

وزیرِاعظم کی قیادت میں مسئلہ کشمیر ہر فورم پر اٹھائیں گے، شبلی فراز

شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سال 5 اگست بھارت کو معلوم ہوجائے کہ اب یہ بات ایسے نہیں رہے گی جیسے 70 سال سے تھی۔

تازہ ترین