• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناویکسین، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کا آکسفورڈ یونیورسٹی سے اشتراک

لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب نے لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے اشتراک کرلیا ہے۔

اس ضمن میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کورونا کی ویکسین کی آزمائش پاکستان میں بھی کی جائے گی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کورونا کی آزمائش کے لیے رضاکاروں کا اندراج شروع کردیا گیا ہے اور کورونا ویکسین کی آزمائش کے لیے 20 ہزار افراد کا اندراج کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویکسین کی آزمائش کے لیے دو ماہ لگ سکتے ہیں، اُن کامزید کہنا تھا کہ برطانیہ سے ویکسین بھیجنے کی تصدیق پر حکومت پاکستان سے اجازت لی جائے گی۔

تازہ ترین