پشاورمیں عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے مخصوص بیگز کا انتظام کیا گیا ہے۔
معاون خصوصی بلدیات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید الاضحی پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے مخصوص بیگز دےرہے ہیں، 128 تحصیلوں اور ٹاؤنز میں 5 لاکھ سے زائد بیگز کی تقسیم جاری ہے۔
معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش نے کہا کہ آلائشوں کو اِن بیگز کے ذریعے مقررہ مقامات سے اُٹھا کر تلف کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایم ایز اور واٹر سینیٹیشن کمپنیز عید کے دنوں میں متحرک رہیں گی۔