• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرانرجی لمیٹڈ کے 330 میگاواٹ منصوبے پرکام جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ

چیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ تھر بلاک 2 میں تھر انرجی لمیٹڈ کے 330 میگاواٹ کے بجلی منصوبے پر کام زور وشور سے جاری ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 330 میگاواٹ کے بجلی منصوبے پر کام کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے ، 330 میگاواٹ کے بجلی منصوبے پر 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری ہوگی۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ 330 میگاواٹ کے بجلی منصوبے سےتھر کے 805 مقامی افراد کو روزگار ملا ہے۔

واضح رہے کہ کوئلے سے بجلی بنانے کے لیے اس منصوبے کا فنانشل کلوز 31 جنوری2020 کو ہوا تھا۔

تازہ ترین