• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں اور یورپ میں عیدالاضحی، پاکستان میں آج ہو گی

کراچی، ریاض(نیوز ایجنسیاں ) سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں، یورپ اور امریکا میں عید الاضحی منائی گئی جبکہ پاکستان میں آج منائی جائیگی۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید الاضحی کے کورونا کے باعث محدود اجتماعات ہوئے جس میں ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھا گیا۔ مسجدالحرام میں نماز عیدکی امامت اور خطبہ شیخ عبداللہ الجہنی نے دیا جسکے بعد انہوں نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کی۔شیخ عبداللہ الجہنی کا کہنا تھا کہ حکومت نے حجاج کرام کی صحت کی حفاظت کے لیے محدود حج کا فیصلہ کیا جو اسلامی قانون کے عین مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان آپس میں اتحاد کو مستحکم کریں اور کسی بھی قسم کے انتشار سے دور رہیں۔ دوسری جانب مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کی امامت اور خطبہ شیخ احمد بن طالب نے دیا۔حجاج کرام نماز عید کے بعد منی روانہ ہوئے ، جہاں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کی گئی جبکہ حجاج کرام سر بھی منڈوائے۔ خلیجی ممالک دبئی، بحرین، کویت، عمان میں بھی سادگی سے سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کیا گیا۔ ادھر امریکا، آسٹریلیا،جاپان اور دیگر ممالک سمیت یورپ میں مقیم مسلمان بھی عید الاضحی منا رہے ہیں اور سنت ابراہیمی کی پیروری کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔ ادھر پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت خطے میں مسلمان آج عید الاضحیٰ منائیں گے۔حکومت پاکستان نے کورونا کے باعث اجتماعات سے گریز کرنے اور اجتماعی قربانی کی ہدایت کر رکھی ہے۔ حکومت نے کورونا سے بچائو کے حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کئے ہیں۔
تازہ ترین