• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرہ وسیم نے دسترخوان پر بیٹھنے کے آداب سکھا دیے

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم نے مزاحیہ انداز میں دسترخوان پر بیٹھنے کے آداب سکھادیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زائرہ نے یہ پیغام عیدالاضحیٰ کے موقع پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

بڑی عید پر گھر گھر سے مختلف پکوانوں کی خوشبوئیں آرہی ہوتی ہیں ایسے میں زائرہ نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ دسترخوان پر کبھی بھی درمیان میں نہ بیٹھیں۔

انہوں نے لکھا کہ دسترخوان کے بیچ میں بیٹھنے والوں کے ساتھ یہی چلتا رہنا ہے کہ یہ پاس کرنا وہ پاس کرنا، یہ چیز پکڑانا وہ چیز پکڑانا۔

سابقہ اداکارہ کے اس مفید مشورے سے تمام ہی سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں اور اتفاق کررہے ہیں کہ اُن کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ سابقہ اداکارہ اکثر و بیشتر احادیث یا قرآنی آیات ٹوئٹ کرتی تھیں لیکن ٹڈی دل کے حملوں سے متعلق قرآنی آیت شیئر کرنے پر بھارت میں زائرہ کے ٹوئٹ کے خلاف ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا جس کے بعد سے وہ مزاحیہ ٹوئٹس کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:زائرہ وسیم کا لطیفہ مداحوں کو بھاگیا

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ زائرہ وسیم نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

تازہ ترین