• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا 7 سالہ ملازمہ پر تشدد کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ڈیرہ غازی خان میں 7 سال کی ملازمہ پر تشدد کے واقعےکا نوٹس لیا گیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیے: ڈی جی خان، 7 سالہ گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد


وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ بچی پر تشدد کے ذمہ دار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

عثمان بزدار کی جانب سے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو بچی کے علاج معالجہ کروانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ بچی پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ ملازمہ کے والدین کی جانب سے کارروائی کرنے سے منع کیا جا رہا ہے، متاثرہ بچی کے والدین نے مدعی بننے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

تازہ ترین