• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مسائل سمجھنے کی ضرورت ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے


چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل سمجھنے کی ضرورت ہے، آنے والی بارشوں سے کراچی کے شہریوں کو ریلیف دلایاجائے گا، ایف ڈبلیو او کو بڑے نالوں کی صفائی کا کام سونپا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصانات پرافسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں ملک بھر اور کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی ہے، 7 سے 9 اگست تک کراچی میں بارش کا امکان ہے، ابھی فوری کوشش ہے کہ رواں سیزن کے آئندہ آنے والے برساتی سسٹم میں نقصان کم سے کم ہو۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ندی نالوں پر تجاوزات بہت زیادہ اور سیوریج کا نظام درست نہیں، مسئلے کے مستقل حل کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو بٹھانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 20 ہزار ٹن سالڈ ویسٹ پیدا ہورہا ہے، کل صبح تک شہر میں بڑے پیمانے پر کام شروع ہوجائے گا، وزیراعظم نے کراچی جاکر صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے 3 ملاقاتیں ہوئیں، کورکمانڈر کی بھی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ہوئی جبکہ گورنر سندھ اور میئر کراچی سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ موجودہ سیزن میں مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، کراچی کے ندی نالوں پر تجاوزات ہوچکی ہیں، سیوریج اور برساتی پانی سمیت تجاوزات کے خاتمہ کے لیے اقدام کرنے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین