مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب ان دنوں اپنی جسمانی تبدیلی (ٹرانسفارمیشن) کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جو جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران نمایاں طور پر سامنے آئی۔
سوشل میڈیا صارفین مریم اورنگزیب کی ظاہری تبدیلی دیکھ کر حیران رہ گئے، جبکہ مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریبات میں ان کے انداز اور شخصیت کو خوب سراہا گیا۔
سوشل میڈیا پر اس تبدیلی پر بھرپور بحث بھی دیکھنے میں آئی، جہاں کئی صارفین نے اسے سیاستدان کی ایک مثبت اور متاثر کُن واپسی قرار دیا اور تعریف سے بھرپور تبصرے کیے۔
حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس نے بھی مریم اورنگزیب کی اس تبدیلی کو سراہتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر مریم اورنگزیب کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میں مریم کو بطور انسان قریب سے جانتی ہوں، ان کا وزن کم کرنے کا سفر محنت، مضبوط ارادے اور مستقل مزاجی کی عکاسی کرتا ہے، شاباش مریم، آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، ماشاءاللّٰہ۔
اداکارہ زارا نور عباس نے بھی مریم اورنگزیب کی تبدیلی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ایک عورت اپنا خیال رکھے تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں، مجھے عورتوں کی یہی بات سب سے زیادہ پسند ہے ان کی مضبوطی اور یہ طاقت کہ وہ جو چاہیں کر دکھائیں۔