• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں گرمی اور لاک ڈاؤن کے ستائے پابندی کے باوجود دریائے سندھ پہنچ گئے


حیدرآباد میں گرمی اور لاک ڈاؤن کے ستائے شہری پابندی کے باوجود تفریح کے لیے دریائے سندھ پہنچ گئے، موج مستیاں کیں اور کشتی رانی بھی کی۔

دریائے سندھ جامشورو کے مقام پر ان دنوں سندھو دریا کی لہریں جوبن پر ہیں، عید کی چھٹیاں ہوں اور موج مستیاں نہ ہوں شہری بھلا کیسے تفریح سے باز رہ سکتے ہیں۔

شہریوں کی بڑی تعداد لاک ڈاؤن کی ایس او پیز کو بالائے طاق رکھ کر دریائے سندھ کی لہروں اور کشتی رانی کی سیر کو نکل پڑی۔

عید کے دنوں میں لاک ڈاؤں سے بے زار عوام کی تفریح اور موج مستتیاں اپنی جگہ لیکن ایس او پی کے بغیر تفریح مقامات پر شہریوں کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا خود ان کے بلکہ دوسروں میں کورونا وائرس کا سبب بن سکتی ہے۔

تازہ ترین