• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 اگست یوم یکجہتی کشمیر، کرکٹرز کالے بینڈ نہیں پہنیں گے، پی سی بی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کالے رنگ کے بینڈ نہیں پہنے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جو کہ بلیک لائیوز میٹر سے بالکل مختلف ہے۔ پی سی بی کا موقف واضح ہے کہ سیاست کو کھیل سے دور رکھنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے جذبات پوری قوم کی طرح ہیں۔ سیاسی لیڈر شپ کو کشمیر ایشو مناسب فور م پر حل کرنا چاہیے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کو فالو کریں گے۔ پی سی بی افسران اور ملازمین پانچ اگست کو ہیڈ کوارٹر میں کالی پٹیاں باندھیں گے۔

تازہ ترین