• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا علیم خان اتنے بااثر ہیں ریاست نے اپنی زمین دیدی؟ جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر علیم خان کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی طرف سے لوگوں کو انکی زمین سے بے دخل کرنے اور سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے کے خلاف درخواست پر چیئرمین سی ڈی اے سے 13 اگست تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ کیا علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹی کو استعمال کیلئے دے دی؟ کیوں نہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیں؟ تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کیلئے لکھا جائے۔

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علیم خان کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

تازہ ترین