اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں خرابی کے باعث 12 ہزار افراد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھا سکے اوراثاثے ظاہر کرنے میں ناکام رہے، وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق ایف بی آر آن لائن سسٹم کو مربوط طریقے سے چلانے میں ناکام رہا ، ایف بی آر متاثرہ افراد کو دوبارہ سکیم کی سہولت اور45دن میں تعمیلی رپورٹ دے،اثاثے ظاہر کرنے کی مدت میں خلاف قانون خفیہ توسیع ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں خرابی کی عکاس ہے ، دو ارب 60کروڑ روپے کا جمع شدہ ٹیکس متاثرہ افراد کی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی دلیل ہے، وفاقی ٹیکس محتسب نے ہدایت کی ہےکہ ایف بی آر 12 ہزارمتاثرہ افراد کو اثاثے ظاہر کرنے کی سہولت فراہم کرے ، ایک سال گزرنے کے باوجود ایف بی آر متاثرہ افرادکی شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام رہا ،وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے ایف بی آر کو12 ہزار متاثرہ افراد،جنہوں نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت آخری تاریخ سے پہلے 2.6 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا لیکن ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں فالٹ کی وجہ سے بروقت اثاثے ظاہر نہیں کر سکے ،کو دوبارہ ٹیکس ایمنیسٹی سکیم کی سہولت دینے کی سفارش کی ہے۔