• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے ،مقرر ہ ٹائم لائن کی خلاف ورزی پر افسروں کو شوکاز نو ٹس

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے مقرر کرہ ٹائم لائن کی خلاف ورزی کرنے والے افسروں کو شوکاز نو ٹس جاری کر دیے۔سی ڈی اے بورڈ نے عوام کی سہولت کے لیے انکے کیسوں کو حتمی شکل دینے کے لیے جانچ پڑتال کے نظام کی منظوری دے دی تھی۔ اس خود کار نظام کے تحت پہلی مرتبہ کیسز کو بروقت نمٹانے کے عمل میں ناکام ہونے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ۔ اس عمل سے آئندہ وقت پر کیسز کو نمٹانے کے عمل کو تقویت ملے گی۔
تازہ ترین