• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشا بندھن پر سوشانت کی بہن کا بھائی کیلئے جذباتی پیغام

گزشتہ روز پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود تمام ہندوؤں نے بہنوں اور بھائیوں کے خاص رشتے کا تہوار ’رکشا بندھن‘ منایا، اس موقع پر سوشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی بھائی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں اور اُن کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کردیا۔

یہ بھی دیکھیے: سوشانت کی بہن کا بھائی کو خراج تحسین


ہندوؤں کے تہوار ’رکشا بندھن‘ کے دن بہنیں اپنے بھائیوں کی کلائی پر ’راکھی‘ باندھتی ہیں اور بدلے میں بھائی انہیں تحفہ دیتے ہیں۔ (دھاگے کو خوبصورت سا سجا کر راکھی بنائی جاتی ہے )

بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے رکشا بندھن کا تہوار خوب جوش وخروش سے منایا، وہیں خودکشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی بھائی کو یاد کرکے جذباتی ہوگئیں اور اُن کے لیے سوشل میڈیا پر ایک محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شویتا سنگھ کیرتی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک طرف وہ اور سوشانت ایک ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں جبکہ دوسری طرف سوشانت کے لیے ایک پیغام تحریر ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) on


انسٹاگرام پر شیئر کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ ’آج تمہارا دن ہے، آج ہمارا دن ہے، آج راکھی ہے۔ 35سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آج پوجا کی تھال سجی ہے، آرتی کا دیا بھی جل رہا ہے، بس وہ چہرہ نہیں ہے جس کی آرتی اُتار سکوں، وہ کلائی نہیں ہے جس پر راکھی باندھ سکوں۔ ‘

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’وہ منہ نہیں جس کو میٹھا کرسکوں، وہ ماتھا نہیں جس کو چوم سکوں، وہ بھائی نہیں جس کو گلے لگا سکوں۔ ‘

شویتا سنگھ کیرتی نے لکھا کہ ’جب تم تھے تو اُجالا ہی اُجالا تھا، اب جب تم نہیں ہو تو مجھے سمجھ نہیں آتا کہ کیا کروں، تمہارے بغیر مجھے جینا نہیں آتا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ ایسا بھی ہوگا، یہ دن ہوگا پر تم نہیں ہوگے۔‘

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’ڈھیر ساری چیزیں ہم نے ساتھ ساتھ سیکھیں لیکن تمہارے بغیر رہنا میں اکیلے کیسے سیکھوں، میں ہمیشہ تمہاری ’’رانی دی‘‘

واضح رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ شویتا نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کے لیے کوئی پیغام جاری کیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی انسٹاگرام پر شویتا سنگھ نے سوشانت کی زندگی کے کچھ حسین لمحات کو جمع کرکے ایک خصوصی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

 جس میں سوشانت کو گٹار بجاتے، خاکہ نگاری کرتے، خطاطی کرتے، اپنے کتے کے ساتھ کھیلتے، اپنی بالکونی سے ستاروں کو دیکھتے اور یہاں تک کہ ٹیوشن کلاس میں بھی سبق دیتے دکھایا گیا ہے۔

تازہ ترین