وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ تجارتی خسارہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق جولائی میں برآمدات میں 5.80 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی میں برآمدات ایک ارب 99کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، جولائی 2019 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 88 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔
جولائی میں تجارتی خسارہ 14.70 فیصد کم ہوگیا، گزشتہ مہینے تجارتی خسارہ ایک ارب 54 کروڑ20 لاکھ ڈالر رہا، جولائی2019 میں تجارتی خسارہ ایک ارب 80کروڑ80 لاکھ ڈالر تھا۔
اعلامیے کے مطابق جولائی میں درآمدات میں 4.20 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ ماہ درآمدات کا حجم 3 ارب 54 کروڑ ڈالر رہا، جولائی2019 میں درآمدات 3 ارب 69 کروڑ60 لاکھ ڈالر تھیں۔