• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مون سون بارشوں سے تباہی، ممبئی کے بیشتر علاقے زیر آب

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، موسلا دھار بارش سے ممبئی شہر کے گھر، گلیاں، سڑکیں زیر آب آگئیں، شہر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رات بھر برسنے والی بارش سے ممبئی کے بیشتر علاقے زیر آب آگئے، شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے مسافر بسیں، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں کئی فُٹ پانی میں ڈوب گئے۔

شدید بارش کے باعث ہونے والے ٹریفک جام سے لوگ سڑکوں پر پھنس گئے، جبکہ ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔

مزید دو روز بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کے بعد شہر میں ریڈ الرٹ جاری کر کے لوگوں کو بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین