• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسٹل میں کے ڈاگ پر نسل پرستانہ حملے کے بعد بی ایل ایم کا مارچ

لندن (پی اے) سیاہ فاموں کی زندگی بھی اہم ہے کے زیر عنوان برسٹل میں احتجاجی مظاہرے کے بعد21 سالہ موسیقار کے ڈاگ پر حملے کے خلاف ردعمل کے طورپر برسٹل ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیا گیا، کے ڈاگ پر اس وقت ایک کار چڑھا دی گئی, جب وہ 22 جولائی کو سائوتھ میڈ ہسپتال سے ڈیوٹی ختم کرنے  کے بعد بس اسٹاپ کی طرف جارہا تھا، پولیس نے کارسواروں کی جانب سے استعمال کئے گئے فقروں کی بنیاد پر اسے نسل پرستانہ حملہ قرار دیا ہے، پولیس نے 18 سال عمر کے 2 لڑکوں کو اقدام قتل کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے، اس حملے کے نتیجے میں کے ڈاگ کی ایک ٹانگ ناک اور آنکھ کے نیچے کی ہڈی ٹوٹ گئی، احتجاج لنچ ٹائم پر مونکس پارک ایونیو سے شروع ہوا اور سائوتھ میڈ ہسپتال کے سامنے 10 منٹ جاری رہا، اس دوران لڈل اسٹور پرڈبل منی رائونڈ ابائوٹ پر ٹریفک رک گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو گھیرے میں لے رکھا تھا، بعد میں مارچ کے شرکا سائوتھ میڈ ہسپتال سے مونکس پارک ایونیو پر واپس گیا، جہاں مظاہرے اور مارچ کے منتظمین نے تقاریر کیں۔ کے ڈاگ کی امداد کیلئے قائم کئے گئے فنڈ جمع کرنے کے پیج پر کم وبیش 2,500 افراد نے 42,000پونڈ سے زیادہ رقم جمع کرادی۔

تازہ ترین