کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے تعزیتی بیان میں پارٹی کے مرکزی کونسلر اور تحصیل وڈھ کے رہنما میر محمد کریم مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال کو پارٹی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قراردیا ہے ۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاسی حوالے سے جو خلا پیدا ہوا اسے پر کرنے میں عرصےلگے گا۔وہ زندگی بھر مشکل، کٹھن اور نامسائد حالات کےباوجود پارٹی کو فعال اور متحرک رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ مرحوم رہنماء کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔