• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے امریکا عابد ملک نے کہا کہ کہ دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی پاکستانی اور کشمیری ہندوستان کی جانب سےگزشتہ سال پانچ اگست کو ہونے والے اقدام پر اس سال یوم استحصال منارہے ہیں۔

 اس سلسلے میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بھی پاکستانی کشمیری انڈین قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

عابد ملک نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو امریکا میں کیے جانے والے مظاہروں اور دیگر پروگراموں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

عابد ملک نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی مظاہروں میں تمام پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی بلا کسی سیاسی اور مذہبی تفریق کے شرکت کرے گی۔ 

عابد ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادی کے لیے امریکا میں مقیم پاکستانی اور کشمیری متحد ہیں، اس ضمن میں امریکی ایونوں تک رسائی حاصل کی جا چکی ہے اور مختلف نمائندہ تنظیمیں اپنے اپنے طور پر بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

اس حوالے سے مختلف تنظیمیں مظاہروں کے ساتھ ساتھ مواصلاتی کانفرنسز کا انعقاد بھی کر رہی ہں جن میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ ترین