• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہراساں کئے جانے کے بعد 15 برس تک خاموش رہی : عائشہ عمر

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں عمر سے دُگنا طاقتور شخص ہراساں کرتا رہا ہے جس کا ذکر انہوں نے 15 برس تک کسی سے نہیں کیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ عمر نے ادکارہ اور ڈائریکٹر روز میکگوان سے لائیو سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں جنسی ہراسانی سے متعلق انکشاف کئے۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت اُن کی عمر  23 سال تھی، اُس وقت میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ برسوں تک چلتا رہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ محض ایک بار نہیں ہوا، اس کا سلسلہ کئی عرصہ چلتا رہا لیکن میں اس پر کوئی کارروائی نہیں چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسے جیسے ایک ڈبے میں بند کردیا اور کہا ٹھیک ہے یہ میری زندگی میں ہورہا ہے اور مجھے اس سے نمٹنا ہے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ  15 برس تک میں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی کیونکہ میں یہ بات کسی سے شیئر نہیں کرنا چاہتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اسے وہیں رہنے دیا کسی کو نہیں بتایا اور آخر کار میں نے 2 برس پہلے یعنی 2018 میں کسی سے اس بارے میں بات کی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مجھ سے پوچھا کیا انڈسٹری میں جنسی ہراسانی ہوتی ہے اور یہ پہلی بار تھا کہ میں نے کہا تھا کہ ہاں ایسا ہوتا ہے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوا تھا اور میں نے کہا کہ ہاں اور میں اس پر کسی دن بات کروں گی لیکن آج نہیں۔

تازہ ترین