• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ایف بی آر بلڈنگ کے سامنے ایک شخص کی ہوائی فائرنگ


اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی بلڈنگ کے سامنے ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کردی۔

ملزم کو سرکاری عمارتوں پر تعینات گارڈز نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار شخص سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزم نے شاہراہ دستور پر 9 راؤنڈ فائر کیے۔

ریڈ زون میں فائرنگ کے بعد متعدد اہم عمارتوں کے گیٹ بند کردیے گئے۔

تازہ ترین