• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت، پاکستانی بچے کے جاں بحق، 4 زخمی ہونے کی تصدیق

بیروت، پاکستانی بچے کے جاں بحق، 4 زخمی ہونے کی تصدیق 


بیروت( جنگ نیوز)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں میں ایک پاکستانی بچہ جاں بحق اور 4زخمی ہوئے۔پاکستانی سفیر برائے لبنان نجیب درانی نے بیروت دھماکوں میں پاکستانی بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 14 سالہ بچے کے والد اور بہن شدید زخمی ہیں۔ پاکستانی سفیر نجیب درانی کا کہنا ہے کہ بچے کے والد ساجد اور بیٹی آئی سی یو میں داخل ہیں، دھماکوں میں جاں بحق بچے کی والدہ اور نانی بھی زخمی ہوئیں ہیں۔نجیب درانی نے بتایا کہ متاثرہ پاکستانی خاندان پورٹ کے قریب فلیٹ میں رہائش پذیر تھا، سفارت خانے کا عملہ متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے موجود ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ بیروت دھماکے کی آواز قبرص تک سنی گئی اور شام تک اس کے اثرات محسوس کئے گئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر اسلحے کے گودام میں زوردار دھماکے ہوئے تھے جنہیں 24 کلو میٹر دور تک سنا گیا تھا۔ 

تازہ ترین