• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کاکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

لزبن (ضیاء سید) پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے زیر اہتمام مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیےبھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا ۔ تنظیم کے سرپرست اعلیٰ راجہ زاہد اقبال ، صدر عمر شیخ اور جنرل سیکرٹری سید طارق ایڈووکیٹ کی کال پر شہداء کشمیر کے لیے خصوص دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جب کہ تنظیم کی جانب سے گذشتہ گیارہ سال میں کشمیر کاز کے کام کو سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے ایک ویڈیو پیغام میں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایک سال ہو نے کو ہے کہ کشمیر میں کرفیو کا نفاذ ہے اور 73 سال سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور آزادی کی تحریک کو کچلنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے اور عالمی دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے جب کہ اقوام متحدہ کی کشمیر کی قراردادوں کو نظر انداز کرنا قابل افسوس عمل ہے۔

تازہ ترین