کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر نے کے لئے متبادل انتظامات ترتیب دے دئیے پروازوں کی بحالی کے لئے پی آئی اے اور پرتگالی فضائی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہےترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے 14 اگست کو برطانیہ سے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی تین سو سے زائد نشستوں والے جدید ائیر بس 330 A طیارے کے ذریعے پروازیں چلائی جائیں گی جن کے لئے برطانیہ آپریشن میں پی آئی اے کے سلاٹ اور کال سائن استعمال ہوں گےجدید ائیر بس طیارہ میں 330 اکنامی اور بزنس کلاس میں جدید اور آرام دہ نشستیں ہیں ان جدید طیاروں میں پی آئی اے کے مسافروں کو دوران پرواز ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی سہولت بھی میسر ہو گی پی آئی اے کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 14 اگست کو پرواز پی کے 9702 PK مانچسٹر سے 250سے زائد مسافروں کو لیکر اسلام آباد روانہ ہو گی۔