• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر مبنی فلم ریلیز

پاکستانی فلم رائٹر اور ڈائریکٹر ابراہیم بلوچ نے مقبوضہ جموں اور کمشیر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر مبنی مختصر فلم ’آرٹیکل 370‘ ریلیز کردی۔

مختصر فلم ’آرٹیکل 370‘ کو ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم سی پرائم کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پرریلیز کیا گیا۔

اس مختصر فلم میں مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کی زندگی کا احوال پیش کیا گیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو پیش کرتی ’آرٹیکل 370‘ ایک پرسکون زندگی گزارنے والی شادی شدہ لڑکی گل رعنا کی کہانی ہے جو اپنی زندگی میں  خوشگوار دنوں کا انتظار کررہی ہے۔

جموں اور کشمیر میں بھارتی بربریت اور سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے گلِ رعنا کے حالات بہت خراب ہوجاتے ہیں۔

’آرٹیکل 370‘ دل ٹوٹ جانے، قربانیاں دینے اور تباہ کن حالات سے نکلنے کی کوشش کے واقعات پر مبنی جذباتی کہانی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر ابراہیم بلوچ کا کہنا ہے کہ فلم میں حتی الامکان غیر جانبدار ہونے کی کوشش کی گئی ہے اور فلم بنانے کا اہم مقصد مقبوضہ وادی میں موجود کشمیریوں کی حالاتِ زار بیان کرنا ہے۔

تازہ ترین