آپ آف لائن ہیں
ہفتہ8؍ صفر المظفّر 1442ھ 26؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ میں ممکنہ بارشیں، وزیراعلیٰ نے وزراء کی ڈیوٹی لگادی

سندھ میں ممکنہ بارشیں، وزیراعلیٰ نے وزراء کی ڈیوٹی لگادی


سندھ میں بارشوں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے کے تمام اضلاع میں عوام کی دیکھ بھال کے لیے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی ممکنہ طوفان اور بارشوں میں عوام کی مدد اور ریلیف کے لیےکام کرے گی ۔

وزیراعلیٰ نے ایم ای ٹی آفس کی مون سون ایڈوائزری جاری ہے، جس کے تحت وزیراعلیٰ نے وزراء، اسپیشل معاونین اور منتخب نمائندوں کی ڈیوٹی لگا دی ہے۔

سندھ میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر سندھ کے تمام اضلاع میں عوام کی دیکھ بھال اور بچاؤ کے لیے قائم کی گئی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ رین ایمرجنسی کے انچارج ہوں گے،جبکہ کمیٹی میں معاون خصوصی اورممبران سندھ اسمبلی بھی شامل ہیں ۔

کمیٹی میں سعید غنی کراچی ایسٹ ، مرتضی وہاب جنوبی ، مکیش چاولہ کورنگی، راشد ربانی کراچی ایسٹ ، وقار مہدی ضلع ملیر میں بارش کے دنوں میں کاموں کی نگرانی کریںگے۔

اس کے علاوہ فیاض بٹ دادو ، امداد پتافی ٹنڈ والہیار ، شبیر بجارانی حیدرآباد ، مخدوم محبوب قاسم نوید ٹنڈومحمد خان میں امدادی کاموں کی نگرانی کے کام سرانجام دینگے ۔

کمیٹی ارکان مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے دوران ریلیف کے کاموں کی مانیٹرنگ کرینگے جبکہ دیگر اراکان اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں بارش کے دنوں میں بحالی کاکام انجام دینگے۔

وزیراعلیٰ نے وزراءکو اپنے اضلاع میں آج سے 9 اگست تک رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید