• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب قانون میں ترمیم پارلیمنٹ کا کام، کیوں نہیں کر رہی، تجزیہ کار

نیب قانون میں ترمیم پارلیمنٹ کا کام، کیوں نہیں کر رہی، تجزیہ کار 


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال سپریم کورٹ نے نیب میں تقرریوں اور افسران کی اہلیت پر سوال اٹھادیا، قومی احتساب بیورو پر اٹھنے والے ان سوالات کا حتمی نتیجہ کیا نکلے گا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ سیاستدانوں اور حکومتوں کو نیب نے عضو معطل بنا کر رکھ دیا ہے، عمران خان کو بھی نیب کو بھگتنا ہوگا۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے کیوں نہیں کررہی ہے، سب نیب کے پیچھے پڑے رہتے ہیں مگرسانحہ بلدیہ ٹاؤن ، سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ ساہیوال پر کچھ نہیں ہوتا کیا یہ ہمارا عدالتی نظام ہے، یہاں مرغی چور محمد زاہد کی سپریم کورٹ میں بھی ضمانت کینسل ہوگئی یہ ہمارا عدالتی نظام ہے، رانی 19سال خاوند کے قتل میں بے گناہ قید رہی، والد14سال کی جیل کے بعد ٹی بی سے مرگیا۔

تازہ ترین