• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بیروت کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ضروری ہیں، علامہ ساجدنقوی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بند ر گاہ پر ہونے والے دھماکے میں سینکڑوں انسانی جانوں کے ضیاع ،ہزاروں شہریوں کے زخمی اور بے گھرہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ بیروت کے خطے پرگہرے اثرات مرتب ہونے کااندیشہ ہے، اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات وقت کاتقاضاہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم اُمہ بیروت دھماکے سے صدمے اورتشویش میں مبتلاہے،ہماری مدردیاں اورجذبات لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین