جنوبی پنجاب کے بڑے شہر ملتان میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں تیز رفتار ایمبولینس اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ ایمبولینس میں میت کو لے جایا جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث مقیم پور کے نزدیک ٹرک سے جا ٹکرائی۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
میانوالی میں ایمبولینس اور ٹریلر میں ٹکر، 9 افراد جاں بحق
حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال شجاع آباد منتقل کر دی گئی ہیں۔