• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت دھماکے کی غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہے، سربراہ حزب اللہ

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ بیروت دھماکے کی غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہیں۔

ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئےحزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اس تباہی کے ذمہ داران کا اُن کی وابستگی سے قطع نظر محاسبہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے نہ تو سیاسی مقاصد ہونے چاہئیں اور نہ ہی فرقہ وارانہ ۔

حسن نصراللہ نے سانحہ کے ابتدائی اوقات میں ہی میڈیا کی ان قیاس آرائیوں کو ناانصافی قرار دے کر مسترد کردیا کہ حزب اللہ نے بندرگاہ میں میزائلوں کو محفوظ کیا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ ان الزامات کا مقصد مزاحمتی گروپ کے خلاف لبنانی عوام کو اکسانا ہے ۔

حسن نصراللہ نےکہا کہ جو ذرائع ابلاغ الزامات پھیلاتے ہیں ان کے سیاسی محرکات تھے،انہوں نے لبنان میں خانہ جنگی کے لئے اکسانے کی کوشش کی تھی۔

تازہ ترین