آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امونییم نائٹریٹ کی موجودگی کے بارے میں کراچی انتظامیہ الرٹ

امونییم نائٹریٹ کی موجودگی کے بارے میں کراچی انتظامیہ الرٹ 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بیروت میں دھماکوں کے نتیجے ہونے والی تباہی کےبعد امونییم نائٹریٹ کی موجودگی کے بارے میں کراچی انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے ۔

اس سلسلہ میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں امونییم نائٹریٹ اور دیگر خطرناک کیمیکلز کے ذخیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو تنبیہ کریں کہ اگر کسی کے پاس امونییم نائٹریٹ سمیت کسی بھی قسم کا خطرناک کیمیکل کا ذخیرہ موجود ہے تو ورہ فوری انتظامیہ کو آگاہ کرے۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو تحریر کئے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے وہ خطرناک کیمیکل ذخیرہ رکھنے والی کمپنی فیکٹری یا صنعت کا نام اس کے مالک کا نام ذخیرہ کی مقدار ،نوعیت ، ذخیرہ رکھنے کا دورانیہ اور اس کے خطرہ سے بچاؤ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

اہم خبریں سے مزید