• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہی، کاچھو میں گاج ندی کی تیز رفتار سیلابی پانی نے تباہی مچادی

جوہی، کاچھو میں گاج ندی کی تیز رفتار سیلابی پانی نے تباہی مچادی 


جوہی (نامہ نگار) جوہی کے پسماندہ علاقے کاچھو میں گاج ندی تیز رفتارسیلابی پانی تباہی مچادی 400سے زائد دیہات ،سڑکیں ،راستے زیر آب آگئے جب کہ سیلاب سے بچنے کے لیے ٹریکٹر ٹرالی کے ذریع نکل مکانی کرنے والے افراد بھی پانی میں پھنس گئے اور سیکڑوں مویشی بھی بہہ گئے ۔

سیلابی صورت حال کی اطلاع پر صوبائی وزیر آب پاشی سہیل انور سیال ،کمشنر حیدر آباد عباس بلوچ ،ڈی سی اور ایس ایس پی دادو پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے ،ایف پی بند کے کمزور بندوں آر ڈی 40۔41۔44 کو مضبوط کرنے کے لیے بھاری مشینری کے ذریع آب پاشی عملے نے کام شروع کردیا ہے۔

کیر تھر پہاڑی اور بلوچستان پہاڑوں پر گزشتہ دو روز جاری طوفانی بارشوں سے گاج ندی میں پانی آنے سے طغیانی آگئی جس کے باعث کچھو کے چھوٹے بڑے 400سے زائد دیہات اور جوہی سے کاچھو جانے والی تمام سڑکیں اور راستے زیر آب آگئے ۔

جس کی وجہ جوہی اور دادو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے 27کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر واٹر سپلائی اور ابادگاروں کے درجنوں ٹیوب ویل بھی ڈوب گئے ہیں ۔

تازہ ترین