• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر خاموش رہنا آپشن نہیں، بھارتی مظالم کا نوٹس لیا جائے،مہاتیر محمد

اسلام آباد،کوالالمپور(نمائندگان جنگ، مانیٹرنگ ڈیسک )ملائشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہاہےکہ کشمیر پر خاموش رہنا آپشن نہیں، بھارتی مظالم کا نوٹس لیا جائے،5اگست کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتا ہوں۔ادھر وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر حمایت کرنے پر مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کوالالمپور میں مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نےکہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا آپشن نہیں، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر فوجی قبضہ کر رکھا ہے ، اقوام متحدہ کے فورم پر بھارت کیخلاف کی گئی باتوں پر معافی نہیں مانگوں گا ۔
تازہ ترین