• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو، دروازہ توڑ کر ایک کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کے ہتھیار لے گئے

رانی پور (نامہ نگار) رانی پور میں قومی شاہراہ پر واقع ہتھیاروں کی دکان کا دروازہ توڑ کر ایک کروڑ 34لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ لوٹ لیا گیاجس میں 87 ،شارٹ گن، 60 پستول،20 تیس بور کے پستول،40 نائن ایم ایم بور کے پستول،11700 گولیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 70ہزار نقد بھی لوٹ کر لےگئے اسلحہ لوٹنے کی ر پورٹ آرمری شاپ کے مالک علی گل شاہانی نےمبینہ طور پر جامڑا برادری کے 49 افراد کے خلاف درج کرائی ہے۔ جن میں بخش علی عرف نظیر جامڑو، فدا حسین جامڑو، اللہ بخش، ہوت خان، ھشمت، شاہین، کاشف، اور لالو شامل ہیں۔
تازہ ترین