برطانوی لڑکی کے جیلی کیٹس کلیکشن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
ایک برطانوی مداح خاتون کے جیلی کیٹس کے کلیکشن نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ کی 19 سالہ لڑکی کی جیلی کیٹس برانڈ کے پلش کھلونوں اور کی چین (چابیاں پرونے والی زنجیر) سے پرانی محبت نے اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حامل بنوا دیا، کیونکہ انکے پاس ایسی877 منفرد اشیاء کا مجموعہ ہے۔