• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار ہوگئی

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کےمزید1428 مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے ، جس کے بعد ملک میں کورونامریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 690 ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے37 افراد انتقال کرگئے ہیں ۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سےاموات کی تعداد 3 ہزار167 ہوگئی ہے ۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مزید1599 مریض صحت یاب ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار39 ہوگئی۔

تازہ ترین