کراچی(اسٹاف رپورٹر) مالی مشکلات سے دوچار پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹور نامنٹ کے اخراجات کے حوالے سے سندھ اور پنجاب کی حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔صوبائی وزرائے اعلی کے نام الگ الگ خط میں کہا ہے کہ فائیو اے سائیڈ ہاکی کے لئےلاہور اور کراچی کا انتخاب کیا ہے جس صوبے کی جانب سے حوصلہ افزاء جواب ملا میزبانی اسی شہر کو دے دی جائے گی۔