آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں،شہریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تھانہ نیو ملتان گلشن مارکیٹ سے خوشنود سمیت 23 افراد کے موبائل فون چوری ہو گئے۔احساس کفالت سنٹر دولت گیٹ سے شفیق کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔تھانہ الپہ پل ٹھوکر پر لیاقت سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی گئی۔کوثر مائی نے پولیس تھانہ گلگشت کو درخواست دی کہ گھر داماد اسکے گھر سے 5 تولے طلائی زیورات چوری کر کے لے گیا۔تھانہ گلگشت کہکشاں سٹریٹ میں محسن کے گھر سے لیپ ٹاپ اور نقدی چرا لی گئی۔رانا سٹریٹ میں غلام عباس کے گھر کے تالے توڑ کر چور 5 لاکھ مالیت کا سامان اور نقدی لے گئے۔سہو چوک پر وسیم سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لیا گیا۔یوسف نے پولیس نیو ملتان کو درخواست دی کہ اس کے گھر سے دو خواتین 18 لاکھ کی نقدی اور زیورات چوری کر کے فرار ہو گئی ہیں۔ایس بلاک میں مقبول کی دکان سے 40 ہزار مالیت کے سگریٹ چرا لیے گئے۔

ملتان سے مزید