• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عتیقہ اوڈھو رب سے نعمتوں کیلئے شکر گزار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے بطور اداکارہ اتنا عزت و احترام ملنے پر خدا تعالیٰ کی شکرگزار ہوں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے کچھ یادگار اور ناقابلِ فراموش کرداروں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے سینئر اداکارہ نے لکھا کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں جس نے انہیں بطور اداکارہ اتنی عزت و احترام دیا۔

عتیقہ اعڈھو کی جانب سے کچھ یادگار اور مشہور کرداروں کی تصوی شیئر کیں جن میں شاہ تاج، ستارہ، فریدہ اور منصورہ کے کردار شامل ہیں۔


اپنے پیغام میں عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ میرے ادا کئے گئے یہ سارے کردار اپنے اندر ایک سنجیدہ پیغام لیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں جس نے انہیں اتنی عزت سے نوازا۔

عتیقہ اوڈھو ان دنوں ڈرامہ سیر یل ’پیار کے صدقے‘ میں منصورہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

تازہ ترین