• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کو مرحلہ وار ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ




محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کو مرحلہ وار ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اگلے ماہ سے ای۔ٹینڈرنگ اور ای۔آکشن کا لاہور سے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔

سیکریٹری بلدیات احمد جاوید قاضی، چئیرمین پی آئی ٹی بی اظفر منصور کی میٹنگ ہوئی جس میں اسپیشل سیکریٹری بابر امان بابر اور ڈی جی آئی ٹی ساجد لطیف نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ ای۔ٹینڈرنگ اور ای۔آکشن کے لیے پی آئی ٹی بی معاونت کرے گا۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا سالانہ ترقیاتی پروگرام بھی آئی ٹی بیسڈ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سیکریٹری بلدیات احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ آن لائن اے ڈی پی پائلٹ پراجیکٹ شیخوپورہ اور فیروز والا سے شروع کریں گے۔

سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم بھی مکمل ڈیجیٹائز ہوگا۔

تازہ ترین