• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویزالہٰی سے اعزازی قونصل جنرل بیلاروس کی ملاقات

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہت بہتر ہورہی ہے۔ لیکن عوام کو ابھی بھی ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالہٰی سے اعزازی قونصل جنرل بیلاروس ولید مشتاق نے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عالمی معاشی صورتحال پر بہت برا اثر پڑا ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، عوام کو اب بھی ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شروع کیے ہوئے ترقیاتی منصوبے بند نہ کیے ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

تازہ ترین