• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک زہریلا جام، مائیکروسافٹ نہ ہی خریدے تو اچھا ہوگا، بل گیٹس

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ چینی ایپ ٹک ٹاک ایک زہریلا جام ہے جسے مائیکروسافٹ نہ ہی خریدے تو اچھا ہوگا۔بل گیٹس مائیکروسافٹ کے بانی ضرور ہیں مگر اس وقت صرف ایک مشیر کی حیثیت سے کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹک ٹاک کو خریدنے کی اطلاعات پر انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ اس ڈیل کا کیا ہوگا، لیکن ہاں یہ ایک زہریلا جام ہے۔سوشل میڈیا کے بزنس میں بڑا ہونا کوئی آسان چیز نہیں ہے بالخصوص انکرپشن والا معاملہ۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پاس کیا ہے جس کے مطابق ٹک ٹاک کو امریکا میں اپنا آپریشن بند کرنے یا کسی دوسری کمپنی کو فروخت کرنے کے لیے45دن کا وقت دیا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ان کا ارادہ ہے کہ ٹک ٹاک کی خریداری کا معاملہ 15 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے۔بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے واحد حریف کو ختم کر دینا بہت ہی عجیب ہے۔

تازہ ترین