آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

انسٹا گرام صارف کا میرا کو انگریزی میں ترجمہ کرنے کا چیلنج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام پر ایک صارف نے میرا کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انہیں انگریزی میں ترجمہ کا چیلنج دے دیا۔اپنی گلابی انگریزی سے مشہور اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام پراداکارنعمان اعجاز کی ایک انسٹا پوسٹ شیئرکرائی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدارساتھ نہیں دیتا، میں پاگل ہوں۔

اداکارہ نے ان کی پوسٹ پرلکھا کہ وہ اداکارکی بات سے متفق ہیں اورپھرمیرا کونعمان اعجازکی پوسٹ اتنی اچھی لگی کہ انہوں نے یہ اپنے اکاؤنٹ پرشیئرکرائی، جس کے بعد ایک صارف نے میرا کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انہیں انگریزی ترجمہ کا چیلنج دے دیا۔

صارف نے کہا وہ اداکارہ کومان جائیں گے اگروہ ان جملوں کا انگریزی ترجمہ کرکے دکھادیں۔

دل لگی سے مزید