• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نظام میں ایک سال کا اضافہ قبول نہیں کرینگے، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی وجہ سےگزشتہ 2برس میں 50سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،نیپرا نے کے الیکٹرک پر 5کروڑ جرمانہ کیا تو کے الیکٹرک جرمانہ ادا کرنے کے بجائے عدالت چلی گئی، جماعت اسلامی اس مہینے کراچی کے شہری مسائل پر ایک عظیم الشان بلدیاتی کنونشن منعقد کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کے سامنے کے الیکٹرک کی بدترین کارکردگی اور شہر کی موجودہ بدترین صورتحال کے حوالے سے عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امراء ڈاکٹر اسامہ رضی، مسلم پرویز، راجہ عارف سلطان، سیکریٹری کراچی عبدالوہاب، ڈپٹی سیکریٹری انجینئر عبدالعزیز، رکن سندھ اسمبلی و امیر ضلع جنوبی سید عبدالرشید، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، پبلک ایڈ کمیٹی کے عمران شاہد، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے کونسلر ذکر محنتی، آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد اور دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کورونا کو بہانہ بنا کر بلدیاتی نظام میں ایک سال کا مزید اضافہ کرنا چاہتے ہیں،جماعت اسلامی ایسا نہیں ہونے دی گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو میگا سٹی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ مختلف محکموں کی خود مختارحیثیت ختم کرکے بلدیاتی حکومت کے کنٹرول میں دیا جائے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارتی، لیاری ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر اداروں کی تقسیم سے شہر مسائلستان بن گیا ہے،نعمت اللہ خان نے شہر میں مثالی ترقیاتی کام کرائے، جماعت اسلامی ہی عوام کو مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔

تازہ ترین