چیف جسٹس پاکستان آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آج بھی کراچی میں عدالت لگائیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ آج کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آج غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔
عدالتِ عظمیٰ نے کے الیکٹرک کے سی ای او کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
بلدیاتی نظام پر میری درخواست 4 سال سے سپریم کورٹ میں ہے، میئرکراچی
اس سلسلے میں آج صبح سویرے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے ملحقہ سڑک اور اطراف میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں کئی اہم مقدمات کی سماعت کی تھی۔