• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکا ہوتی تو کسی یتیم لڑکی سے شادی کر کے سہارا بنتی: نیلم منیر

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اگر وہ لڑکا ہوتیں تو کسی یتیم لڑکی سے شادی کر کے اُس کا سہارا بنتیں۔

ایک انٹرویو میں نیلم نے اپنی شادی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جو اپنی والدہ سمیت اہلِ خانہ کی عزت کرتا ہو۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ شادی سے قبل ہونے والی ملاقاتوں پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ اُن کے خیال میں شادی ہونے سے پہلے ہی کسی کے لیے سجنا، سنورنا اچھا نہیں ۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ سب شادی کے بعد اچھا لگتا ہے، شادی ہونے کے بعد سب کچھ چلتا ہے مگر شادی سے قبل محبت پر یقین نہیں رکھتی۔

View this post on Instagram

@safatariqofficial

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) on


نیلم منیر نے اپنے مرد مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ دارالامان اور ایدھی سینٹرز جاکر یتیم لڑکیوں سے شادیاں کرکے ان کی زندگی بدلیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کا کوئی بھائی ہوتا تو وہ انہیں بھی یہی مشورہ دیتیں کہ دارالامان کی کسی یتیم لڑکی سے شادی کرکے ان کا سہارا بنیں۔

نیلم منیر نے مرد حضرات کو بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین سے بھی شادیاں کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ لڑکا ہوتیں تو وہ بھی کسی یتیم لڑکی سے شادی کرکے ان کا سہارا بنتیں۔

تازہ ترین