• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کا بارشوں کے پیشِ نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے پیشِ نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب بھر کی متعلقہ انتظامیہ کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے پانی کی جلد نکاس میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ موسم کی صورتِ حال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے، شہروں میں نکاسیٔ آب کے لیے پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈی واٹرنگ پمپ اور دیگر ضروری مشینری مکمل فنکشنل ہونی چاہیے، بارش کے پانی کی جلد نکاسی میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیئے: بزدار کو تبدیل کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، تجزیہ کار

انہوں نے مزید حکم دیا ہے کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

سردار عثمان بزدار نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ واسا، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام بارش کے دوران دفاتر میں نہیں فیلڈ میں نظر آئیں۔

تازہ ترین