وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا گیا ہے ۔
سردار عثمان بزدار نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
عثمان بزدار کی جانب سے ذمہ داروں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔