آپ آف لائن ہیں
جمعہ7؍صفر المظفّر 1442ھ 25؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

صبا، بلال کی معافی پر یاسر کا رد عمل

پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین کا اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی مسجد میں فلمائی گئی میوزک ویڈیو پر مانگی گئی معافی پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اللّٰہ نے ان کی معافی قبول کر لی ہوگی کیوں کہ وہ معاف کرنے والا ہے ۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گانے کی عکس بندی کے لیے تاریخی مسجد وزیرخان میں موجود تھے ۔

صبا اور بلال کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حکومت سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر دونوں فنکاروں کی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے لوگوں کی دل آزاری ہونے پر معافی مانگ لی گئی تھی ۔

صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مانگی گئی عوام سے معافی پر اب یاسر حسین کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے، یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی اور ساتھ میں صبا قمر اور بلال سعید کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

یاسر حسین کا اپنی اسٹوری میں کہنا تھا کہ ’صبا قمر اور بلال سعید کی معافی اللّٰہ نے ضرور قبول کر لی ہو گی کیوں کہ اللّٰہ معافی قبول کرنے والا ہے۔‘

اداکارہ یاسر نے مزید کہا کہ ’عجیب بات ہے کہ اللّٰہ کے کچھ بندے صرف ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ ہی کرتے ہیں۔‘

اداکار یاسر کی یہ اسٹوری صبا قمر کی جانب سے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی، جس میں صبا قمر کا یاسر کو دعا دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ صداخو ش رہو۔‘

دوسری جانب گلوکار بلال سعید کی جانب سے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اُن فنکاروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے اُن کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید